![]() |
ISPR-10 terrorist killed by force's in Wazirstan |
انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے منگل کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان ضلع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران چار کمانڈروں سمیت 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاہے ۔
ایک بیان میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے- یہ آپریشن دہشت گردوں کی تعداد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔
فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر نے مارے گئے دہشت گردوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی ای ڈی لگانے ، فائرنگ اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ضلع میں دہشت گردی کی مزید کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
0 تبصرے